پاکستانی کان کنوں پر دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت، ایران کی وزارت خارجہ
Oct ۱۲, ۲۰۲۴ ۱۱:۲۷ Asia/Tehran
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر اسماعیل بقائی نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں کان کنوں پر دہشت گردانہ حملے کو ناقابل قبول قرار دیا۔
سحرنیوز/ایران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے اصولی موقف کے تحت ہر طرح کی دہشت گردی اور پرتشدد انتہاپسندی کی مذمت کرتا ہے۔
بقائی نے کہا کہ اس نوعیت کے گھناؤنے اقدامات کی روک تھام کے لئے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر تمام ممالک کو تعاون کرنا چاہیے۔
انہوں نے اس واقعے میں جاں بحق ہونے والے کان کنوں کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعلان کیا اور ایرانی عوام اور حکومت کی جانب سے پاکستانی عوام اور عہدے داروں کو تعزیت اور تسلیت پیش کی۔ انہوں نے مرحومین کےلئے مغفرت اور زخمیوں کےلئے شفا کی دعا کی۔