ایرانی وزیر خارجہ کے طوفانی دورے
Oct ۱۴, ۲۰۲۴ ۱۸:۰۹ Asia/Tehran
ایران کے وزيرخارجہ سید عباس عراقچی نے آج عمان کے دورے پر مسقط پہنچ کر اپنے عمانی ہم منصب سے ملاقات و گفتگو کی ۔
سحر نیوز/ ایران: ایران کے وزيرخارجہ سید عباس عراقچی ، غزہ و لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کو رکوانے کے لئے سفارتی کوششیں جاری رکھتے ہوئے مسقط کے دورے پر ہیں ۔ انھوں نے مسقط پہنچتے ہی اپنے عمانی ہم منصب سے ملاقات میں لبنان و غزہ کی صورت حال اور صیہونی حکومت کے جرائم رکوانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
ایران کے وزیرخارجہ نے گذشتہ دنوں لبنان، شام ، سعودی عرب ، قطر، عراق اور عمان کا دورہ کر کے علاقے اور دنیا کو یہ واضح پیغام دیا کہ ایران ، صیہونی حکومت کے جرائم رکوانے کے لئے سفارتی صلاح و مشورے کے ساتھ ہی امن و جنگ دونوں کے لئے تیار ہے ۔