سید حسن نصراللہ کے ساتھ شہید ہونے والے مجاہد نیلفروشان کے جلوس جنازہ میں عوام کا سونامی
بیروت میں سید حسن نصراللہ کے ساتھ شہید ہونے والے ایرانی اعلی فوجی مشیر جنرل شہید عباس نیلفروشان کی تشییع جنازہ تہران اور قم کے بعد مشہد المقدس میں انجام پائی۔
سحر نیوز/ ایران: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے ساتھ شہید ہونے والے لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی فوجی مشیر جنرل شہید عباس نیلفروشان کی تشییع جنازہ کل ایران کے مختلف شہروں منجملہ دارالحکومت تہران اور قم المقدسہ میں عمل میں آئی اور آج مشہد المقدس میں انجام پائی جس میں حکام اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
صبح سویرے سے ہی لوگوں کی آمد کی وجہ سے حرم امام رضا علیہ السلام کے اطراف کی سڑکیں لوگوں سے کھچاکھچ بھر گئی تھیں۔
تشییع جنازہ میں لوگوں نے وسیع پیمانے پر شرکت کرتے ہوئے شہید نیلفروشان کی شخصیت کو خراج عقیدت پیش کیا۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے ساتھ شہید ہونے والے لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی مشیر شہید جنرل عباس نیلفروشان کو کل ان کے آبائی شہر اصفہان میں تشییع جنازہ کے بعد سپرد خاک کیا جائے گا۔