Oct ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۶:۲۰ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیرخارجہ کا دورہ ترکیہ

ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے دورہ ترکیہ میں کہا ہے کہ اس وقت لبنان میں جاری بحران، پناہ گزینوں اور علاقے میں جنگ کا دائرہ مزید پھیلنے سے متعلق صیہونی خطرات کے بارے میں علاقے کے ملکوں کے درمیان مشترکہ افہام و تفہیم کی ضرورت ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جو ایک اعلی سطح وفد کے ہمراہ ترکیہ کے دورے پر استنبول پہنچے ہیں، نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا ہے کہ علاقے کے بحرانی حالات اور غزہ کے بعد لبنان کے بعد وحشیانہ صیہونی جارحیت سے علاقے کے حالات اور زیادہ سخت بحرانی ہو گئے ہیں اور اس بارے میں علاقے کے مختلف ملکوں کے ساتھ تبادلہ خیال ہوا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ صورت حال کو کنٹرول اور اس سلسلے میں مشترکہ تشویش دور کرنے کےلئے علاقائی سطح پر سفارتکاری کی اشد ضرورت ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہر مسئلے کو سفارتی طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی جائے تاکہ علاقے میں امن و استحکام پیدا ہو سکے۔
انہوں نے قفقاز کے بارے میں تین جمع تین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہا کہ اجلاس کا اختتامی بیان تیار ہو چکا ہے جس پر وزرائے خارجہ کے اجلاس میں دستخط کئے جائیں گے۔

ٹیگس