دنیا، تاریخ بشریت کی سب سے بڑی نسل کشی کی شاہد ہے: ایڈمیرل شہرام ایرانی
ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل شہرام ایرانی نے غزہ اور لبنان میں صیہونی حکومت کے جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہونی کہا کہ آج دنیا تاریخ بشریت کی سب سے بڑی نسل کشی کی شاہد ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل شہرام ایرانی نے کہا کہ امریکا اور یورپ کے انسانی حقوق کے جھوٹے دعویدار دوسرے ملکوں بالخصوص اسلامی ممالک کے سیاسی، سماجی اور ثقاقتی امور میں مداخلت کے لئے تو انسانی حقوق کی اصطلاح کا استعمال کرتے ہیں لیکن خود اپنے عوام کے مطالبات کو نظر انداز کرتے ہوئے، اس علاقے کے مظلومین، عورتوں، بچوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے اہلکاروں کو جدید ترین اسلحے سے خاک خون میں غلطاں کئے جانے پر خاموش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اور یورپ کے حکام ہمیشہ کوشش کرتے ہيں کہ بحر ہند کے امن پسند ملکوں کے درمیان تفرقہ ڈال کر ان کی بحریہ کو مستقل طور پر سیکورٹی چیلنجوں سے دوچار رکھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا صیہونی حکومت کے ہاتھوں تاریخ بشریت کی سب سے بڑی نسل کشی کی شاہد ہے۔