Oct ۲۲, ۲۰۲۴ ۱۰:۵۹ Asia/Tehran

صدر مملکت مسعود پزشکیان نے آج منگل کو تہران میں واقع حماس کے دفتر میں حاضر ہوکر تحریک حماس کے نمائندے خالد قدومی کو یحیی السنوار کی شہادت پر تعزیت پیش کی اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے پر تاکید کی

سحرنیوز/ایران: تفصیلات کے مطابق صدر ایران نے تہران میں حماس کے دفتر پہنچ کر تنظیم کے نمائندے خالد قدومی سے ملاقات کی اور انہیں حماس کے سربراہ کی دلیرانہ شہادت پر تعزیت پیش کی۔ اس موقع پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے صیہونی دہشتگردی کی حمایت کرنے پر مغربی ممالک پر کڑی نکتہ چینی کی اور کہا کہ امریکہ اور یورپی ممالک نے اپنی پوری توانائی صرف کر کے صیہونی حکومت کو مسلح کیا اور اب پوری ڈھٹائی کے ساتھ اس کے ہر انسانیت سوز جرم کی حمایت کر رہے ہیں۔
صدر پزشکیان نے مزید کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی پاسداری کے دعویدار ممالک خود ہی تمام عالمی قوانین اور ضابطوں کو روند رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ جنگ ایک یا چند افراد کو قتل کر کے یا ظلم و جبر سے ختم ہونے والی نہیں، اس کے خاتمے کے لئے سب کے لئے انصاف کا نفاذ ضروری ہے۔

ٹیگس