Oct ۳۱, ۲۰۲۴ ۱۹:۴۹ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کے خاتمے اور فلسطین نیز قدس شریف کی آزادی تک ہم حزب اللہ کے ساتھ ہیں: جنرل قا آنی

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قا آنی نے حزب اللہ کا سربراہ منتخب ہونے پر شیخ نعیم قاسم کے نام اپنے مبارکباد کے پیغام میں لکھا ہے کہ صیہونی حکومت کے جڑ سے ختم ہونے اور قدس شریف کی آزادی تک ہم حزب اللہ کے ساتھ رہیں گے۔

سحر نیوز/ ایران: ارنا کے مطابق پاسداران انقلاب کی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قا آنی نے حزب اللہ کے نئے سربراہ شیخ نعیم قاسم کے نام اپنے پیغام  میں جو جمعرات کی شام جاری ہوا لکھا ہے کہ خدائے بزرگ و برتر کے شکر گزار ہیں کہ تاریخ کے اس مرحلے اور فیصلہ کن انتخاب میں  آپ نے جو مجاہد شخصیت اور درخشان ماضی کے مالک نیز سبھی شیعوں اور استقامتی محاذ کے سرافراز مجاہدین میں  مقبولیت کے مالک ہیں، حزب اللہ کی سربراہی کی سنگین اور عظیم ذمہ داری سنبھالی ہے۔

انھوں نے اپنے اس پیغام میں  لکھا ہے کہ ان شاء اللہ جنابعالی کی قیادت میں شہیدوں کی جہادی اور نورانی راہ جاری و ساری رہے گی۔   

جنرل قا آنی نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ سپاہ قدس میں آپ کے بھائی صیہونیت کے شجر خبیثہ کے جڑ سے اکھڑ جانے اور فلسطین نیز قدس شریف کی آزادی تک حزب اللہ اور آپ کے ساتھ رہیں گے۔

ٹیگس