ایران نے غیر فوجی مقاصد کے لئے خلائی پروگرام شروع کردیا
ایرانی سیٹلائٹس کی کامیاب لانچنگ پر عالمی ذرائع ابلاغ نے اہم رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
سحر نیوز/ ایران: ایسوسی ایٹڈ پریس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ آج کی لانچنگ تہران اور ماسکو کے درمیان باہمی تعاون میں اضافے کا ثبوت ہے۔
ٹائمز آف انڈیا نے ایرانی سیٹلائٹس کی کامیاب لانچنگ کے حوالے سے کہا ہے کہ "ہدہد" اور "کوثر" کی لانچنگ ایرو اسپیس ٹیکنالوجی میں ایران کی ترقی اور پیشرفت کی علامت ہے۔
ای بی سی نیوز نے کہا ہے کہ ایران نے مسلسل کوشش کے بعد روسی راکٹ کے ذریعے سیٹلائٹس مدار میں کامیابی کے ساتھ روانہ کر کے غیر فوجی مقاصد کے لئے خلائی پروگرام شروع کیا ہے۔
شرق الاوسط، عرب نیوز، انڈیپینڈنٹ نیوز، وائس آف امریکہ، الجزیرہ اور واشنگٹن پوسٹ نے بھی ایرانی سیٹلائٹس کی کامیاب لانچنگ کے بارے میں خبریں اور تبصرے شائع کیے ہیں۔
واضح رہے کہ منگل 5 نومبر کی صبح سینسنگ سیٹلائٹس کوثر اور ھدھد کو روسی سایوز سیٹلائٹ کیریئر نے وستوچنی بیس سے لانچ کیا اور دونوں سیٹلائٹس کامیابی کے ساتھ مدار میں داخل ہوگئے۔
ایران اسپیس آرگنائزیشن کے سربراہ، سیٹلائٹ مینوفیکچرنگ ٹیم کے ارکان اور ایران کے اسپیس ریسرچ کے نمائندوں نے کامیاب لانچنگ کا مشاہدہ کیا۔
سیٹلائٹ" کوثر" کا وزن تیس کلوگرام ہے اور اسکی اوربیٹل لائف تین سال سے زیادہ ہے این آئی آر اور آئی آر جی اسپیکٹرم کیمروں سے لیس یہ پہلا ایرانی سیٹلائٹ ہے جس کی اوسط ریزولوشن تین اعشاریہ چار پانچ میٹر جی ایس ڈی میٹر ہے۔