Nov ۰۶, ۲۰۲۴ ۱۷:۱۴ Asia/Tehran
  • ایرانی سیٹیلائٹس کوثر اور ہدہد زمین پر سگنل بھیجنے میں کامیاب

خلا میں بھیجے گئے ایران کے دو سیٹیلائٹس کوثر اور ہدہد اپنے سگنل زمین پر بھیجنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: تفصیلات کے مطابق ایران کی ایک پرائیویٹ نالج بیسڈ کمپنی امید فضا کے محققین نے پانچ نومبر بروز منگل اپنے تیار کردہ دو سیٹیلائٹس کوثر اور ہدہد کو ایک روسی راکٹ کے ذریعے کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ کیا۔ یہ ایران کے پرائیویٹ سیکٹر کے ڈیزائن اور تیار کردہ پہلے سیٹیلائٹ ہیں جو خلا میں بھیجے گئے ہیں۔

زمین سے پانچ سو کلومیٹر دور مدار میں اپنے مصنوعی سیاروں کو پہنچانے کے بعد ایران کے محققین اور سائنسدانوں کو دوسری کامیابی اُس وقت حاصل ہوئی جب خلا سے دونوں ہی سیٹیلائٹ کوثر اور ہدہد نے کامیابی کے ساتھ اپنے سگنل زمین کی جانب ارسال کئے۔

سیٹیلائٹ کو تیار کرنے والی کمپنی امید فضا کے سی ای او حسین شہرابی نے پہلے ہدہد سیٹلائٹ سے کامیابی کے ساتھ، سگنل موصول ہونے کی خبر کا اعلان کیا اور پھر انہوں نے کوثر کے کامیاب آپریشن کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ کوثر بھی ہدہد کی طرح سگنل ارسال کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ اس کامیابی کی جانب روس میں ایران کے سفیر کاظم جلالی نے بھی اپنی ایک ایکس پوسٹ میں اشارہ کیا ہے۔

ٹیگس