نئے امریکی صدر کے انتخاب پر ایران کا واضح اور اصولی موقف
Nov ۰۷, ۲۰۲۴ ۱۶:۰۵ Asia/Tehran
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کی ماضی کی حکومتوں کا نہایت تلخ تجربہ رہا ہے اور ایران کے لئے جو بات اہمیت رکھتی ہے وہ امریکہ میں تشکیل پانے والی کسی بھی نئی حکومت کی کارکردگی ہے۔
سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکہ کے صدارتی انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات ماضی کی حکومتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کرنے کے ایک موقعے کی مانند ہوتے ہیں۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر کا انتخاب کرنا امریکی عوام کا حق ہے اور اب اس بار بھی امریکی عوام نے اپنے انتخاب کا اظہار کیا ہے ۔
امریکہ کے صدارتی انتخابات 5 نومبر کو ہوئے اور ان انتخابات کے نتائج اور ٹرمپ کی کامیابی کا اعلان کردیا گیا جبکہ کملہ ہیریس مطلوبہ ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔