Nov ۰۷, ۲۰۲۴ ۱۶:۳۷ Asia/Tehran
  • ایران اور پاکستان کی دفاعی شعبے میں ہم آہنگی اور باہمی تعاون کی نئی راہیں

ایران کے نائب وزیر دفاع نے کہا ہے کہ تہران اور اسلام آباد کے درمیان اعلیٰ سطحی ہم آہنگی پائی جاتی ہے اور دونوں ممالک دفاعی میدان میں تعاون کی نئی راہیں کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر دفاع بریگيڈیئر جنرل حجت اللہ قریشی نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچنے پر ارنا کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوش قسمتی سے ایران اور پاکستان کے درمیان طویل عرصے سے اعلیٰ ترین سطح پر ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بھی کر رہے ہیں ۔

ایران کے نائب وزیردفاع بریگيڈیئر جنرل حجت اللہ قریشی نے کہا کہ ان کے اس دورے کا مقصد ایران پاکستان تعاون کو مضبوط بنانا خاص طور پر دفاعی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

جنرل قریشی نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان انسداد دہشت گردی کے حوالے سے بھی اچھی ہم آہنگی پائی جاتی ہے اور دونوں ممالک مشترکہ سرحدوں کی سلامتی اور استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔

ٹیگس