Dec ۰۴, ۲۰۲۴ ۰۷:۴۱ Asia/Tehran
  • لبنان؛ ضاحیہ کے شہداء کے مزارات پر حرم امام رضا(ع) کے خادموں کی حاضری اور خراج عقیدت

حرم امام رضا علیہ السلام کے خادموں نے شہدائے ضاحیہ کی قبروں پر حاضری دی اور ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

سحرنیوز/ایران: آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق آستان قدس رضوی کے کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سینٹر کے ڈائریکٹر جناب محسن ہوشمند نے کہا کہ دورہ لبنان کے دوران حرم رضوی کے خادموں کے ساتھ مل کر شہداء کے مزارات پر  حاضر ہوئے اور شہیدوں کے مزارات کی زیارت کی۔ انہوں نے بتایا کہ جنگ بندی کے اعلان اور حزب اللہ کی فتح کے بعد بہت سارے افراد اپنے اپنے گھروں کو واپس لوٹ رہے ہیں جو جنگی حالات کی وجہ سے اس جگہ سے چلےگئے تھے۔
اس سفر کے دوران حوزہ علمیہ امام صادق اور سید الزہراء کمپلیکس کے سربراہ نے لبنانی عوام کی جانب سے آستان قدس رضوی کی کاوشوں کو سراہاتے ہوئے ان کی حمایت اور مدد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم نے اس تلخ اور ناگوار واقعہ میں بہترین اور مقدس ترین کمانڈر کو کھویا ہے لیکن پھر بھی اس سرزمین پر ثابت قدمی سے ڈٹے ہوئے ہیں۔

ٹیگس