Dec ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۵:۰۲ Asia/Tehran
  • شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیلئے ایران کے وزیر خارجہ کا دورہ عراق و قطر

وزير خارجہ سید عباس عراقچی نے بتایا ہے کہ آستانہ پیس پراسیس میں شامل ملکوں کے وزرائے خارجہ کا اجلاس دوحا میں ہوگا۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ وہ جمعے کو بغداد جارہے ہیں جہاں اپنے عراقی ہم منصب اور دیگر عراقی رہنماؤں سے ملاقات میں علاقے کے حالات بالخصوص شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ آئندہ ہفتے کے آغاز میں قطر جائيں گے اور دوحا اجلاس میں شرکت کریں گے۔

سید عباس عراقچی نے بتایا کہ آستانہ پیس پراسیس کے وزرائے خارجہ کا اجلاس دوحا میں ہوگا جس میں وہ خود اور روس نیز ترکیہ کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ آستانہ پیس پراسیس کے وزرائے خارجہ کا اجلاس دوحا میں ہوگا لیکن خود قطر کے وزیر خارجہ اس شریک نہیں ہوں گے۔انھوں نے بتایا کہ چونکہ تینوں ملکوں کے وزرائے خارجہ دوحا میں موجود ہوں گے اس لئے یہ اجلاس وہاں رکھا گیا ہے۔

ٹیگس