Jan ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۷:۱۵ Asia/Tehran
  • امریکی پابندیاں بے اثر ہو چکی ہيں: محمد اسلامی

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی انرجی کے قومی ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف عائد پابندیاں ایرانی قوم کی استقامت کی بدولت بے اثر ہو چکی ہيں۔

سحرنیوز/ایران:  محمد اسلامی نے مزید کہا کہ ایرانی قوم مختلف شعبوں میں ترقی کے لئے اپنے پیروں پر کھڑی ہے اور اختلافات سے دور رہتی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی انرجی کے قومی ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے واضح طور پر کہا کہ ایرانی قوم کی استقامت کی وجہ سے حالیہ برسوں میں ایٹمی شعبے میں سرگرمیوں میں کافی پیشرفت ہوئي ہے۔ واضح رہے امریکہ کی وزارت خزانہ نے گزشتہ اکتیس دسمبر کو پاسداران انقلاب اسلامی کے ایک ذيلی ادارے پر پابندی عائد کرے کا اعلان کیا ہے۔

 

 

ٹیگس