بیروت ائیرپورٹ پر ایران کی سیاسی شخصیت کے سامان کی تلاشی کی خبر من گھڑت ہے: ایرانی سفیر
لبنان میں ایران کے سفیر نے بیروت ائیرپورٹ پر کسی بھی ایرانی سیاسی شخصیت کے سامان کی تلاشی کی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔
سحر نیوز/ ایران: گذشتہ روز لبنان کے دارالحکومت بیروت کے ائیرپورٹ پر ایرانی طیارے میں سوار مسافروں کی تلاشی لی گئی اور مبینہ طور پر غیر ملکی سیکورٹی فورسز نے مسافروں کو کئی گھنٹے تک ائیرپورٹ پر روکے رکھا۔
اس واقعے کے بارے میں لبنان میں ایران کے سفیر مجتبی امانی نے بیروت ایئرپورٹ پر ایرانی سیاسی شخصیت کے سامان کی جانچ پڑتال کی خبروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ کی مداخلت اور لبنانی وزارت خارجہ کو آگاہ کرنے کے بعد یہ مسئلہ حل کر لیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ بیروت ایئرپورٹ حکام نے ایرانی سیاسی شخصیت کے سامان کی تلاشی لینے کی کوشش کی، جس پر فوری طور پر ایران کی وزارت خارجہ نے مداخلت کی اور معاملہ لبنانی حکام کے ساتھ حل کر لیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس جانچ پڑتال کی وجہ سے ایئرپورٹ پر مسافروں کی آمد و رفت میں خلل پیدا ہوا اور مسافروں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے لوگوں میں ناراضگی اور تشویش پھیل گئی۔
ایرانی سفیر نے واضح کیا کہ یہ اقدام خاص طور پر ایرانی پرواز کے خلاف ایک ناپسندیدہ حرکت ہے اور اس پر ایران کو اعتراض ہے۔