تیل کی صنعت پر پابندیوں کو روکنے میں ایران کی کامیابی کا اعتراف
صیہونی میڈیا نے تیل کی صنعت پر پابندیوں کو روکنے میں ایران کی کامیابی کا اعتراف کیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: صہیونی اخبار معاریو نے ایک رپورٹ میں تیل کی صنعت پر ظالمانہ پابندیوں کو روکنے میں ایران کی کامیابی اور اس صنعت میں اضافے کا اعتراف کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ تہران نے اپنے اوپر عائد پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے کے نئے طریقے اپنائے ہیں اور سخت پابندیوں کے باوجود، ایرانی تیل کی صنعت اپنے بحری بیڑے کی بنیاد پر ترقی کی منازل طے کر رہی ہے۔اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران اپنے بحری بیڑے کی سرگرمیوں کو چھپا رہا ہے اور ایشیائی خریدار ایرانی معیشت میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ اوپیک کے اعداد و شمار کے مطابق، 2023 میں ایران کی تیل کی برآمدات 53 بلین ڈالر تھیں، جبکہ 2024 میں، ملک کی تیل کی پیداوار 2018 کی طرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ معاریو نے اس رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے مختلف طریقوں سے جہاز رانی پر عائد پابندیوں کو بائی پاس کر کے اپنی تیل کی صنعت کو بحال کیا ہے۔ معاریو نے یہ معلومات یورپی خلائی ایجنسی کے سینٹینیل-2 سیٹلائٹ کے ریکارڈ سے حاصل کیں۔