Jan ۱۳, ۲۰۲۵ ۱۶:۳۷ Asia/Tehran
  • فوجی مشقیں ایران کی مسلح افواج کی مکمل آمادگی کا ثبوت  ہیں: جنرل سید عبد الرحیم موسوی

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے سربراہ نے فوجی مشقوں کو ملک کی مسلح افواج کی مکمل آمادگی کا ثبوت قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایرانی فوج کے سربراہ  جنرل سید عبد الرحیم موسوی نے فوج کو ایک ہزار ڈرون طیاروں کی حوالگی کے موقع پر کہا کہ یہ اسلامی جمہوریہ ایران کی توانائیوں کا ایک چھوٹا سا نمونہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے مختلف علاقوں میں جو فوجی مشقوں، رونمائیوں اور فوجی ساز و سامان کی حوالگی کا سلسلہ جاری ہے وہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی آمادگي و توانائی ثبوت ہے۔ ایران کی فوج کے سربراہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ بہتر ہے کہ ایران کے دشمن اپنی قسمت آزمانے کا جوا نہ کھیلیں، واضح طور پر کہا کہ یہ سر بلند اسلامی جمہوریہ ایران ہے اور ایران کی عظیم قوم ، انقلاب کے اعلی اہداف اور قومی اقتدار کے تحفظ کے معاملے میں ایک اینچ بھی پیچھے ہٹنے والی نہيں ہے۔

 

ٹیگس