ایران کے صدر خانۂ بہشت پہنچ گئے
Jan ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۵:۴۸ Asia/Tehran
مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے موقع پر ایران میں مختلف قسم کی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
سحر نیوز/ ایران: حضرت علی علیہ السلام کی ولادت اور "روز پدر" کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے بے سرپرست بچوں اور نوجوانوں کے دو مراکز کا دورہ کیا۔
انہوں نے اس دورے کے دوران "خانۂ بہشت " کا معائنہ کیا جو پندرہ سال سے کم عمر بچوں کے لیے ہے اور اسے شہداء کے اہل خانہ چلاتے ہیں۔ انہوں نے بے سرپرست بچوں اور نوجوانوں کو ہنر سکھانے اور معاشی طور خودمختار بنانے کے مرکز کا بھی دورہ کیا جو پندرہ سے اٹھارہ سال کے نوجوانوں کے لیے مخصوص ہے۔