Jan ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۶:۲۹ Asia/Tehran
  • ایران میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ سمیت 3 افراد شہید

ایران کے شمالی علاقے میں آج صبح ایک چھوٹے تربیتی طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں عملے کے تین افراد شہید ہو گئے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے شمالی صوبے گیلان کے شہر رشت کے قریب ایک چھوٹا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

بدقسمتی سے اس حادثے میں پائلٹ، کو پائلٹ اور فلائٹ انجینئر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

حادثے کا شکار ہونے والے تربیتی طیارے نے آج صبح تہران کےمہرآباد ایئرپورٹ سے صوبہ گیلان کیلئے پرواز کی تاہم صبح 10 بجکر 25 منٹ پر گر کر تباہ ہو گیا ۔

طیارے کو حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔

ٹیگس