Jan ۲۹, ۲۰۲۵ ۲۰:۴۵ Asia/Tehran
  • ایران میں بننے جا رہا ہے ایک ایسا پارک جس نے دشمنوں کو چونکا دیا!

ایرانی صدر کے معاون برائے سائنس و ٹیکنالوجی مجتبی علی زادہ نے تہران میں اے آئی ٹیکلنالوجی سے لیس قومی پارک کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا: ہمیں امید ہے کہ یہ منصوبہ آئندہ دو سالوں میں مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔

سحر نیوز/ ایران:  مہر نیوز کی رپورت کے مطابق ایرانی صدر کے معاون برائے سائنس و ٹیکنالوجی مجتبی علی زادہ نے تہران میں اعلی مصنوعی ذہانت سے آراستہ قومی پارک کے آغاز کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ تہران کے علاقے عباس آباد میں "قومی مصنوعی ذہانت پارک" کے قیام کے لئے مفاہمت طے پائی ہے، یہ منصوبہ ایک جامع انفراسٹریکچر کے ساتھ قلیل مدت میں یایہ تکمیل کو پہنچے گا۔

علی زادہ نے مزید کہا کہ نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس پارک کے آغاز کا مقصد ایران کے مستقبل کی تکنیکی صلاحیتوں کو ظاہر کرنا اور عوام کو اے آئی سمارٹ ٹیکنالوجی کی خدمات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان خدمات میں مختلف شعبوں جیسے انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT) اور ڈیمو ورژن شامل ہیں۔

مجتبی علی زادہ نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں کام کرنے والی تمام کمپنیوں کو اس نیشنل پارک میں حصہ لینے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اس کام کی شرط دنیا میں مصنوعی ذہانت کے پارکوں کا تقابلی مطالعہ کرنا ہے جسے ہم اس وقت مکمل کر رہے ہیں۔  انھوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ منصوبہ اگلے دو برسوں میں مکمل طور پر فعال ہو جائے گا اور اس  سے نہ صرف عباس آباد کی تاریخی سیاحت میں اضافہ ہو گا بلکہ یہ ہماری عصری تاریخ میں بھی غیر معمولی اہمیت کا حامل ہوگا۔

 

ٹیگس