ایرانی وزیر خارجہ کی حماس کونسل کے سربراہ سے ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے دورہ قطر میں حماس کونسل کے سربراہ محمد اسماعیل درویش اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات اور گفتگو کی.
سحرنیوز/ایران: وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جمعرات کی رات قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کونسل کے سربراہ محمد اسماعیل درویش اور کونسل کے چند اراکین نیز حماس کے بعض دیگر رہنماؤں سے ملاقات میں غزہ کے حالات اور جنگ بندی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اس ملاقات سے پہلے قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی سے ملاقات اور گفتگو کی تھی۔انھوں نے اس ملاقات میں ایران اور قطر کے باہمی روابط اور تعاون نیز مسئلہ فلسطین، غزہ کی صورتحال اور شام کے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی آج جمعرات کو قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچے ہیں