ایران: مشترکہ فوجی مشقوں میں پاکستانی فوج کی دعوت کا خیر مقدم
اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ نے کراچی کے قریب ہونے والی فوجی مشقوں میں شامل ہونے کی دعوت کا خیرمقدم کیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ، پاکستان کی باضابطہ دعوت پر فوجی وفد سمیت امان پچیس بحری جنگی جہاز کو بحری فوجی مشقوں میں شامل ہونے کے لیے بھیج رہی ہے۔ کراچی کے قریب منعقد ہونے والی ان مشقوں میں متعدد ممالک شامل ہو رہے ہيں۔
واضح رہے کہ چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری کے دورہ اسلام آباد کے موقع پر انہیں باضابطہ طور پر امان پچیس بحری مشقوں میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی تھی جس کا ایران نے خیرمقدم کیا۔
قابل ذکر ہے کہ "امن کے لیے متحد" سلوگن کے ساتھ منعقد ہونے والی ان دو سالانہ مشقوں کے موقع پر "امان" کانفرنس کا بھی اہتمام کیا جاتا ہےجس میں اس بار ساٹھ سے زیادہ ممالک کے فوجی وفود شرکت کر رہے ہیں۔
ان سالانہ مشقوں اور اجلاس میں بحری سیکورٹی کے لیے بحری افواج کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی تعاون، باہمی تجربات سے استفادے اور دہشت گردی و بحری جرائم کے مقابلے کے طریقہ کار کا جائزہ لیا جائےگا۔