Feb ۱۲, ۲۰۲۵ ۱۱:۲۶ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیانات پر اقوام متحدہ میں ایران کا احتجاج

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیرسعید ایروانی نے امریکی صدر کے دھمکی آمیز دعووں کو تشویشناک اور غیرذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: امیرسعید ایروانی نے سلامتی کونسل کے سربراہ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام مراسلے میں ایران کے خلاف ٹرمپ کی دھمکیوں کو اقوام متحدہ کے منشور بالخصوص شق نمبر کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا جس میں خودمختار حکومتوں کے خلاف طاقت کے استعمال پر مبنی دھمکی آمیز رویے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
ایران کے مراسلے میں آيا ہے کہ ٹرمپ نے گزشتہ چند روز کے دوران متعدد بار ایران پر بمباری اور حددرجہ دباؤ اور پابندی عائد کرنے کی دھمکی دی ہے جو کہ ایک غیرقانونی، تشویشناک، اور ایران کے خلاف کشیدگی بڑھانے پر مبنی اقدام ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے بیان میں آیا ہے کہ ایران اقوام متحدہ کے ایک ذمہ دار رکن کی حیثیت سے امن، سلامتی اور بین الاقوامی تعاون کا پابند ہے لیکن کسی بھی جارحانہ اقدام کے سامنے، اپنے اقتدار اعلی، اپنی ارضی سالمیت اور قومی مفادات کا ڈٹ کر دفاع کرے گا۔

ٹیگس