Feb ۱۸, ۲۰۲۵ ۱۶:۱۲ Asia/Tehran
  • علاقائی ممالک کا ایران کے حوالے سے امریکی ڈکٹیشن قبول کرنے سے انکار

ایران کے وزير اقتصاد و خزانہ نے کہا ہے کہ علاقے کے ممالک کے ساتھ پائیدار سیاسی تعلقات کا لازمہ اقتصادی تعلقات میں فروغ ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر اقتصاد وخزانہ عبدالناصر ہمتی نے سعودی عرب کے شہر العلای میں ابھرتی ہوئی منڈیوں کے مواقع و چیلنجز کے زیرعنوان منعقدہ دو روزہ کانفرنس کے موقع پر مختلف ممالک کے وزراء اور سنٹرل بینکوں و مالیاتی اداروں کے سربراہوں سے ملاقات اور گفتگو کی ۔

ایران کے وزیر اقتصاد وخزانہ نے اس کانفرنس کے موقع پر عرب نیوز کے نامہ نگار کو انٹرویو دیتے ہوئے سیاسی تعلقات میں استحکام کے لئے ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کے فروغ پر تاکید کی اور کہا کہ علاقے کے ممالک نے ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات میں توسیع اور فروغ پر زور دیا ہے۔

سعودی عرب میں منعقدہ اس کانفرنس میں علاقے کے ممالک کے درمیان تعاون ، اخراجات اور منافع کے فرق کو کم کرنے ، عوام کی قوت خرید کو بہتر بنانے کی ضرورت اور ابھرتی ہوئی منڈیوں پر منبی اقتصادی پالیسی سازوں کی توجہ کا مرکز ہے۔

ٹیگس