شہید سید حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا خصوصی پیغام
Feb ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۳:۱۹ Asia/Tehran
صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے شہید سید حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ کے موقع پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ہم نے جو عہد کیا تھا اس پر باقی ہیں۔
سحرنیوز/ایران: عربی اور فارسی میں جاری ہونے والے پیغام میں صدر مملکت نے لکھا ہے کہ لبنان کے پر وقار عوام کو اس بات کا پورا حق حاصل ہے کہ وہ اپنے دلاور سپوتوں بالخصوص ان دو عزیز سیدوں پر فخر کریں۔ یہ وہ ہیرو تھے جو اپنے عہد کے وفادار رہے اور امت کی شرافت کا دفاع کیا یہاں تک کہ اللہ سبحانہ و تعالی کی راہ میں جام شہادت نوش کیا۔ صدر مملکت کے پیغام کے آخر میں آیا ہے کہ ہم نے جو عہد کیا تھا اس پر باقی ہیں۔