شہداء کی عظیم الشان تشییع جنازہ سے ثابت ہو گیا کہ حزب اللہ ابھی طاقتور ہے؛ سپاہ پاسداران کا بیان
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے کہا ہے کہ شہید حسن نصراللہ اور شہید ہاشم صفیالدین کی عظیم تشییع جنازہ نے یہ ثابت کردیا کہ حزباللہ زندہ ہے اور استقامت عالمی سطح پر جاری ہے۔
سحرنیوز/ایران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے کہا کہ بیروت میں شہید سید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم صفیالدین کی تشییع جنازہ میں لاکھوں افراد کی شرکت نے اسلامی مزاحمت اور حزباللہ کی طاقت کو ظاہر کیا۔ب یان میں مزید کہا گیا کہ اس عظیم الشان تشییع سے ظاہر ہوتا ہے کہ حزباللہ ابھی طاقتور اور زندہ ہے اور اسلامی دنیا میں مزاحمت کا سلسلہ جاری ہے۔
امت اسلامی اور مزاحمتی محاذ بیت المقدس کی آزادی اور فلسطین کی سرزمین کو آزاد کرانے کے لیے مستحکم اور پرعزم ہیں۔ سید حسن نصراللہ سمیت دیگر شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔سپاہ پاسداران نے کہا ہے کہ صہیونی حکام کو معلوم ہونا چاہیے کہ سید حسن نصراللہ، یحیی سنوار اور قاسم سلیمانی کے پیروکار ان کے مشن کو انجام تک پہنچائیں گے۔