ایران کی فضائی حدود بےحد محفوظ؛ خاتم الانبیاء ایئرڈیفنس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر
خاتم الانبیاء ایئرڈیفنس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران کی فضائی حدود تک جارحین کی دسترسی ناممکن ہے، کہا ہے کہ ہم نے درپیش خطرات کے تناسب سے اپنی تکنیک اور حکمت عملی تبدیل کرلی ہے ۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر بریگیڈیئر صباحی فرد نے سنیچر کو ملک کے فضائی دفاع کے کمانڈروں اور اعلی افسران سے خطاب میں کہا ہے کہ ہم مسلح افواج کے سپریم کمانڈر، رہبر معظم انقلاب اسلامی کی توقعات کے مطابق ملک کے فضائی دفاع کو اسلامی انقلاب کے شایان شان بنانے کی جہادی کوششیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے مقدس دفاع کے دور میں، دفاعی وسائل تک دسترسی میں درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے ملک کی دفاعی طاقت و توانائی دشمنوں کی آنکھ میں کانٹا بنی ہوئی ہے۔
خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر نے کہا کہ ملک کے فضائی دفاع کے سبھی شعبوں کی ہم آہنگی اور یک جہتی سے ہم نے ایران کی فضائی حدود تک جارح دشمنوں کی دسترسی کو ناممکن بنادیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ درپیش خطرات کی مناسبت سے تکنیک اور حکمت عملی میں تبدیلی دشمنوں کی بوکھلاہٹ کا موجب ہے اور ہم ملک کے فضائی دفاع کے پورے سسٹم میں اسی حکمت عملی پر عمل کررہے ہیں۔