عالمی جشن نوروز کے پوسٹر کی رونمائی
Mar ۱۱, ۲۰۲۵ ۲۰:۴۵ Asia/Tehran
عالمی جشن نوروز کی منتظمہ کمیٹی نے اس عالمی ثقافتی روداد کے پوسٹر کی رونمائی کردی۔
سحر نیوز/ ایران: ارنا کے مطابق جمعہ 14 مارچ کو تہران کے آزادی ٹاور میں رات آٹھ بجے عالمی جشن نوروز کی افتتاحی تقریب منعقد ہوگی ۔
عالمی جشن نوروز کی افتتاحی تقریب میں ملکی اور غیر ملکی مہمان شرکت کریں گے اور مختلف ایرانی اقوام کے طائفے نوروز خوانی کے مخصوص پروگرام پیش کریں گے۔

اس رپورٹ کے مطابق عالمی جشن نوروز کی تقریبات نئے سال کے آغاز تک جاری رہیں گی جن کے دوران مختلف دلکش پروگرام پیش کئے جائيں گے اور اس قدیم عالمی جشن کو متعارف کرایا جائے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے اسلامی ہدایت و ثقافت کے وزير نے حجت اللہ ایوبی کو نوروز اور عید الفطر کی تقریبات کی کمیٹی کا سیکریٹری منصوب کیا ہے۔