Apr ۰۱, ۲۰۲۵ ۰۶:۵۸ Asia/Tehran
  • ایران نے ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ جیت لی

ایران کی قومی فری اسٹائل ریسلنگ ٹیم ، سونے کے چار چاندی کا ایک اور کانسی کے چار تمغے جیت کر تیسویں بار ایشیا کی چیمپئن بن گئی۔

سحرنیوز/ایران: اردن میں ہونے والی ایشین چیمپئن شپ کے مقابلے کے اختتام پر ابوالفضل رحمانی نے چھیاسی کلوگرام میں گولڈ میڈل، امیر حسین فیروز پور نے بانوے کلوگرام اور امیررضا معصومی نے ایک سو پچیس کلوگرام وزن میں اور احمد محمد نژاد نے اکسٹھ کلوگرام وزن میں کانسی کا تمغہ جیتا۔ رپورٹ کے مطابق اکسٹھ کلو گرام وزن میں نوجوان احمد محمد نژاد نے رینکنگ میچ میں شمالی کوریا کے کم چل ری کے خلاف چھے ایک سے کانسی کا تمغہ جیتا۔
اس سے قبل اس مقابلے کے پہلے راؤنڈ میں مہدی یوسفی نے اناسی کلوگرام میں گولڈ میڈل، میلاد ولی زادہ نے ستاون کلوگرام میں سلور میڈل، عباس ابراہیم زادہ نے پینسٹھ کلوگرام میں، سینا خلیلی نے ستّر کلوگرام میں اور مبین عظیمی نے ستانوے کلوگرام میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔
ایران کی قومی فری اسٹائل ریسلنگ ٹیم نے اناسی میں مہدی یوسفی، ابوالفضل رحمانی نے چھیاسی میں، امیرحسین فیروزپور نے بانوے میں اور امیررضا معصومی نے ایک سو پچیس کلوگرام میں چار گولڈ میڈل، میلاد ولیزادہ نے ستاون کلوگرام میں چاندی کا تمغہ اور محمد وانجا نے چار کانسی کے تمغے جیتے۔ پینسٹھ میں ابراہیم زادہ، ستّر میں سینا خلیلی اور ستانوے کلوگرام میں مبین عظیمی نے مجموعی طور پر ایک سو نوے پوائنٹس کے ساتھ ایشین چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

ٹیگس