Apr ۰۱, ۲۰۲۵ ۰۹:۴۷ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت کا ذمہ دار امریکہ ہوگا؛ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کو ایران کے خلاف کسی بھی اقدام کو اس کے اثرات اور نتائج کے ساتھ قبول کرنا پڑے گا۔

سحرنیوز/ایران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ کسی ملک کے سربراہ کی جانب سے ایران پر بمباری کی دھمکی بین الاقوامی امن اور سلامتی کے تحفظ کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تشدد تشدد کو جنم دیتا ہے اور امن سے امن قائم ہوتا ہے لہذا امریکہ نتائج کا انتخاب کرسکتا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا نیٹ ورک ایکس پر لکھا کہ کسی ملک کے سربراہ کی جانب سے ایران پر بمباری کی دھمکی بین الاقوامی امن اور سلامتی کے مقابلے میں واضح  تناقض ہے۔ بقائی نے کہا کہ اس طرح کی دھمکی اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ٹیگس