ایران امریکہ بالواسطہ مذاکرات ہفتے کے روز عمان میں ہونگے: ایرانی وزیر خارجہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i443126-ایران_امریکہ_بالواسطہ_مذاکرات_ہفتے_کے_روز_عمان_میں_ہونگے_ایرانی_وزیر_خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سوشل نیٹ ورک X پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ایران امریکہ بالواسطہ مذاکرات ہفتے کے روز عمان میں ہوں گے۔
(last modified 2025-07-22T02:22:52+00:00 )
Apr ۰۸, ۲۰۲۵ ۰۶:۵۳ Asia/Tehran
  • ایران امریکہ بالواسطہ مذاکرات ہفتے کے روز عمان میں ہونگے: ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سوشل نیٹ ورک X پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ایران امریکہ بالواسطہ مذاکرات ہفتے کے روز عمان میں ہوں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کے چند گھنٹے بعد کہ ہفتے کو ایران اور امریکا کے درمیان براہ راست مذاکرات شروع ہوں گے، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سوشل نیٹ ورک X پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ایران اور امریکہ اعلیٰ سطح پر بالواسطہ بات چیت کے لیے ہفتے کے روز عمان میں ملاقات کریں گے، یہ موقع بھی ہے اور امتحان بھی۔ گیند امریکہ کی کورٹ میں ہے۔