Apr ۱۸, ۲۰۲۵ ۱۰:۵۸ Asia/Tehran
  • سنیچر 19 اپریل کو ایران امریکہ کے بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور روم میں

عمان کی وزارت خارجہ کے مطابق ایران اور امریکہ کے بالواسطہ مذاکرات ایٹلی کے دارالحکومت روم میں منعقد ہوں گے۔

سحرنیوز/ایران: عمان کی وزارت خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 19 اپریل، ہفتہ کے روز ایران اور امریکہ کے مابین ہونے والے بالواسطہ مذاکرات اٹلی کے دارالحکومت روم میں منعقد ہوں گے۔
عمان کی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ روم شہر کا انتخاب لاجسٹیکل معاملات کی وجہ سے ہوا ہے اور عمان کو اس بات کی خوشی ہے کہ ان مذاکرات میں ثالث اور سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے اعلان کے مطابق، تہران-واشنگٹن  کے بالواسطہ مذاکرات میں عمان بدستور ثالث کا کردار ادا کرے گا۔

ٹیگس