Apr ۱۸, ۲۰۲۵ ۰۷:۱۵ Asia/Tehran
  • ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کی ملاقات آج؛ روسی وزارت خارجہ

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ایران اور روس کے وزرائے خارجہ تہران کے جوہری پروگرام، شام، جنوبی قفقاز اور بحیرہ کیسپین کی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

سحرنیوز/ایران: روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی دورہ ماسکو کے دروان جمعہ 18 اپریل کو اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ موجودہ بین الاقوامی اور علاقائی مسائل سمیت ایران کے جوہری پروگرام، شام کی صورت حال، جنوبی قفقاز اور بحیرہ کیسپین پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ٹیگس