Apr ۱۹, ۲۰۲۵ ۰۷:۰۱ Asia/Tehran
  • یمن پر امریکی جارحیت کی مذمت؛ ایران کی وزارت خارجہ

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے یمن میں راس عیسی پر امریکی جارحیت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے یمن کی استقامتی قوم سے اسلامی جمہوریہ ایران کی یکجہتی پر تاکید کی اور یمنی عوام کے خلاف امریکہ کی جاری جارحیت پر عالمی برادری کی جانب سے خاموشی توڑے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

سحرنیوز/ایران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے یمن میں راس عیسی پر امریکی جارحیت پر کہ جس میں دسیوں یمنی عام شہری شہید و زخمی ہوئے، ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ کی اس جارحیت کی شدید مذمت کی۔
انہوں نے امریکہ کے اس حملے کو بھی اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا اور تاکید کی کہ یمن کے خلاف امریکی جارحیت نے جو غاصب صیہونی حکومت کی حمایت میں جاری ہے، امریکہ کو فلسطین میں فلسطینی قوم کی نسل کشی میں صیہونی حکومت کا شریک جرم بنا دیا ہے۔ اسماعیل بقائی نے کہا کہ یمنی قوم کے خلاف جارحیت بند کرانے کے لئے مسلم ملکوں اور اسلامی تعاون تنظیم کو اپنی ذمہ داریوں اور فرائض پر عمل کرنا چاہیے۔

ٹیگس