Apr ۱۹, ۲۰۲۵ ۱۲:۰۰ Asia/Tehran
  • ہم کھلی آنکھوں اور سابقہ تجربات کی روشنی میں آگے بڑھ رہے ہیں: ترجمان وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے ایکس پیج پر ایران امریکہ بالواسطہ مذاکرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم کھلی آنکھوں اور ماضی کے تجربات کو مدنظر رکھ کر آگے بڑھ رہے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: اسماعیل بقائی نے اپنے اس پیغام میں مزید لکھا کہ دیرپا امن قوموں کے درمیان دیانتدارانہ مذاکرات سے قائم ہوتا ہے ۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ آج ایران اور امریکہ بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور تاریخی شہر روم میں منعقد ہوگا جس کی ثالثی عمانی وزیر خارجہ سید بدرالبوسعیدی کریں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ کےترجمان نے تاکید کی کہ ایران نے ہمیشہ اپنی قوم کے اعلیٰ مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے نیک نیتی اور ذمہ دارانہ طرز عمل کے ساتھ  مسائل کے حل کے لیے مہذب طریقہ کار کے طور پر سفارت کاری پر زور دیا ہے۔

ٹیگس