ایران امریکا کے بالواسطہ مذاکرات، ایران کا ایٹمی پروگرام بالکل پرامن ہے؛ ترجمان وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ہم جس فریم ورک کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں اس پر ہمارا موقف واضح ہے۔ ایران کا ایٹمی پروگرام بالکل پرامن ہے۔ یہ بات کئی بار ثابت ہو چکی ہے۔ اس عمل میں ایران کے تکنیکی اور جوہری اثاثوں کا تحفظ ضروری ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے بارے میں کہا کہ مذاکرات میں کتنا وقت لگے گا، اس کا انحصار مذاکراتی عمل پر ہے۔ جہاں تک ہمارا تعلق ہے، ایرانی وفد پوری تیاری اور سنجیدگی کے ساتھ اس عمل میں شامل ہوا ہے اور جب تک ہمیں یقین ہے کہ مذاکرات تعمیری اور بامقصد طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں، ہم بھی جاری رکھیں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہم ایرانی قوم پر ناحق عائد کردہ ظالمانہ پابندیوں کو ہٹانے کے لیے مذاکرات کے سلسلے میں پوری سنجیدگی اور نیک نیتی کے ساتھ اس راستے کو جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں۔