May ۰۸, ۲۰۲۵ ۱۲:۲۴ Asia/Tehran
  • ایران اور ہندوستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی متعدد دستاویزات پر دستخط

وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے ایکس پوسٹ میں وزیر خارجہ کے دورہ ہندوستان کے بارے میں لکھا ہے کہ ایران اور ہندوستان کے درمیان دوستی کی جڑیں گہری اور تاریخی ہیں اور دوستی کے رشتے دونوں ملکوں کے باہمی مفادات کے مطابق تعلقات کو وسعت دینے کی ایک مضبوط بنیاد ہیں۔

سحرنیوز/ایران:اسماعیل بقائی نے اس پوسٹ میں لکھا کہ" وزیر خارجہ ڈاکٹر عباس عراقچی آج نئی دہلی میں ہیں جہاں وہ  ایران اور ہندوستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کا جائزہ اور علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر مشاورت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عراقچی اپنے ہندوستانی ہم منصب، سبرامنیم جے شنکر کے ساتھ ایران اور ہندوستان مشترکہ کمیشن کے 20ویں اجلاس کی صدارت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر اقتصادی، کسٹم اور صحت کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کی غرض سے متعدد تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے جائیں گے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہم خطے اور دنیا میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے بھرپور کوشش جاری رکھیں گے۔

ٹیگس