بین الاقوامی مقابلوں میں ایران کی قومی جیمناسٹک ٹیم کی رکن کی شاندار کارکردگی
May ۲۳, ۲۰۲۵ ۰۶:۵۴ Asia/Tehran
روس میں جاری ٹریمپولین بین الاقوامی مقابلوں میں ایران کی خاتون کھلاڑی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔
سحرنیوز/ایران: ارنا نیوز کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے جیمناسٹک کے عالمی مقابلوں میں پہلی بار اپنی ٹیم بھیجی جس میں ٹریمپولین کے شعبے میں ایران کی قومی جیمناسٹک ٹیم کی رکن بہارہ مصلائی نے مجموعی طور پر تینتالیس اعشاریہ آٹھ پوائنٹ حاصل کرتے ہوئے فائنل میں اپنی جگہ بنا لی۔
ہیڈ کوچ سمیہ چراغی کی نگرانی میں روس پہنچنے والی ایران کی چار رکنی خاتون ٹیم نے اپنے پہلے غیر ملکی دورے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بہارہ مصلائی اپنے حریفوں کو مات دیتے ہوئے فائنل تک پہنچنے میں کامیاب رہیں۔
فائنل راؤنڈ آئندہ ہفتے کے روز منعقد ہوگا۔ خیال رہے کہ جیمناسٹک کے عالمی فیڈریشن نے ایران کی کوششوں کے بعد حجاب کے ساتھ شرکت کو تسلیم کر لیا ہے۔