May ۲۳, ۲۰۲۵ ۰۹:۲۳ Asia/Tehran
  • کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا؛ ایرانی وزیرخارجہ

ایران کے وزیر خارجہ نے صیہونی حکومت کو سخت خبردار کرتے ہوئے دوٹوک لفظوں میں کہا ہے کہ ہر قسم کی جارحیت کا دنداں شکن جواب دیا جائے گا۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ اسرائیل کی دھمکیاں کوئی نئی بات نہیں ہے تاہم ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کے بارے میں اسرائیلی منصوبے کا امریکی حکام کے ہاتھوں انکشاف ایک خطرناک مسئلہ ہے جس پر نوٹس لیتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کو مذمت کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور آئی اے ای اے کے سربراہ کو مراسلے ارسال کر دیئے ہیں اور ان کے ساتھ ساتھ عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے کسی بھی ممکنہ خطرناک اقدام کو روکیں کیونکہ ایسی صورت میں ایران دفاعی اقدامات اور دنداں شکن جواب دینے پر مجبور ہو گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تہران، ایرانی عوام اور قومی مفادات کے دفاع میں نہایت سنجیدہ ہے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

ٹیگس