دشمنوں کو مسلسل علم، ترقی اور پیشرفت سے جواب دیتا ایران، 23 نئی فارماسیوٹیکل مصنوعات کی نقاب کشائی
برکت ہیلتھ اینڈ فارماسیوٹیکل گروپ میں تیار کردہ 23 نئی مصنوعات نقاب کشائی کی گئی۔ ان مصنوعات کی بدولت زرمبادلہ میں 43 ملین ڈالر کی بچت ہوگی۔
سحرنیوز/ایران: ایران میں 23 نئی فارماسیوٹیکل مصنوعات جو پہلے درآمد کی جاتی تھیں اور نایاب تھیں، اب ملکی صلاحیت پر انحصار کی بدولت پیداوار اور خود کفالت کے مرحلے تک پہنچ چکی ہیں۔ خصوصی ادویات تک مریضوں کی رسائی بڑھانے اور درآمدات پر انحصار کم کرنے کی جانب یہ ایک اہم قدم ہے۔ کینسر کے خلاف Gefitinib، zoledronic acid، abiraterone، plerixafor، gemcitabine، regorafenib اور macitentan اور دل کی بیماریوں میں استعمال ہونے والی ادویات جیسے indapamide اور sacubitril/valsartan متعارف کرائی گئی ہیں۔

نیورولوجی کے شعبے میں alprazolam, melatonin, GABA اور 5-HTP جیسی ادویات کی تیاری شروع ہو چکی ہے۔ ہربل سپلیمنٹس اور مصنوعات کے شعبے میں، مختلف مصنوعات تیار کی گئی ہیں، جن میں Citrulline Malate، Liver TD، Bronco TD، BTD، TD Power، TD Just، Herbo Mind، Ginkgo TD، اور Herbo Mind شامل ہیں۔ ویکسین کے شعبے میں، HPV (ہیومن پیپیلوما وائرس) کے انفیکشن کو روکنے کے لیے Gardisan ویکسین متعارف کرائی گئی ہے، جو سروائیکل کینسر اور جینائٹل مسوں کے خطرے کو کم کرنے میں کارگر ثابت ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ، سیل تھراپی کے میدان میں، 2 اہم مصنوعات WhartoCell اور LaViCell تیار کی گئی ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق اینستھیزیا اور آپریٹنگ روم کے زمرے میں آنے والی دوائیں روپیوکین اور لبریکین جیل تیار کی گئی ہیں۔ نیز، 2 اہم دواسازی کے خام مال، بشمول Desloratadine اور Pregabalin کو مقامی طور پر تیار کر لیا گیا ہے۔ ان مصنوعات کے علاوہ، مصنوعی تھوک کے سپرے کو بھی متعارف کرایا گیا ہے۔