Jun ۰۴, ۲۰۲۵ ۰۸:۵۸ Asia/Tehran

اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رح کی رحلت کی چھتیسویں برسی کی آمد پر ایران اور پوری دنیا میں مجالس اور برسی کے پروگراموں کا آغاز ہوگیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں سے اطلاعات ہیں کہ ایران کے قدرشناس اور وفادار عوام رہبرکبیر انقلاب اسلامی امام خمینی کو جذباتی انداز میں خراج عقیدت پیش کررہے ہيں۔ تہران میں جگہ جگہ برسی کے پروگرام منعقد کئے گئے ہيں جبکہ برسی کے موقع پر مرکزی اجتماع اور پروگرام امام خمینی کے مزار پر منعقد ہو رہا ہے جس میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ شریک ہوں گے۔
برسی کے پروگرام میں شرکت کے لئے غیر ملکی مہمان بھی تہران پہنچ چکے ہيں۔ برسی کے اجتماع کو رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای خطاب کریں گے۔

ٹیگس