ایران کے قانونی حقوق کو پامال کرنے سے باز رہیں؛ یورپی ملکوں کو ایرانی وزیرخارجہ کا انتباہ
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے یورپی ممالک کو انتباہ دیا ہے کہ ایران کے قانونی حقوق کو پامال کرنے کی کوششوں سے باز رہیں۔
سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ ایک اور بڑی اسٹریٹیجک غلطی کر رہا ہے۔ ایران اپنے حقوق کی کسی بھی خلاف ورزی برداشت نہیں کرے گا۔ سوشل میڈیا پر ایک بیان میں سید عباس عراقچی نے کہا کہ آئی اے ای اے کے ساتھ برسوں کی اچھی شراکت داری کا نتیجہ ایک ایسی قرارداد کی صورت میں سامنے آیا جس میں ایک بار ایران پر عدم تعاون کا الزام لگایا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیک نیتی سے تعاون کرنے کے بجائے، تین یورپی ممالک نے آئی اے ای اے کے بورڈ ف گورنرز میں ایران کے خلاف جانبدارانہ قدم اٹھایا ہے۔ جب ان ہی تین ممالک نے دو ہزار پانچ میں ایسا ہی رویہ اپنایا تھا، تو اس کا نتیجہ بہت سے پہلوؤں سے ایران میں یورینیم کی افزودگی کی حقیقی پیداوار کی صورت میں نکلا۔ انہوں نے یورپی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے حقوق کو پامال کرنے کی صورت میں شدید ردعمل دکھایا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری ان غیر ذمہ دار یورپی ممالک پر عائد ہو گی۔