ایرانی صدر اور عمان کے سلطان کی ٹیلی فونی گفتگو
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے عمان کے سلطان سے ٹیلی فونی گفتگو میں کہا کہ ایران اپنے پڑوسی اور اسلامی ملکوں کو اپنا بھائي سمجھتا ہے
سحرنیوز/ایران: ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے عمان کے سلطان ھیثم بن طارق سے ٹیلی فونی گفتگو میں کہا کہ ایران علاقے پڑوسی اور اسلامی ملکوں کو اپنا بھائي سمجھتا ہے اور ان ملکوں سے کسی بھی قسم کی محاذ آرائي کا سوچتا بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امریکیوں کو جواب دینے پر مجبور تھے اور ہمیں امریکی جارحیت اور حملوں کا ہر حال میں جواب دینا تھا۔ صدرپزشکیان نے کہا کہ امیر قطر سے بھی ٹیلی فونی گفتگو میں ہم نے یہی وضاحت کی اور ان سے اور قطر کے عوام سے دلجوئی بھی کی۔
عمان کے سلطان ھیثم بن طارق نے بھی اس ٹیلی فونی گفتگو میں کہا کہ ہم اچھی طرح سمجھتے ہيں کہ ایران کا قطر پر حملہ کرنے کا کوئي ارادہ نہيں تھا۔ عمان کے سلطان نے کہا کہ ہمارے بھائي قطر کے امیر شیخ تمیم بھی اس بات کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمان اور علاقے کے دیگر برادر ممالک بھی ایران عوام کے حقوق کی بازیابی اور حفاظت سے تعلق ایرانی حکومت کی کوششوں کی حمایت کرتے ہيں