Jun ۲۶, ۲۰۲۵ ۱۲:۲۷ Asia/Tehran
  • ایران پر صیہونی دہشتگردوں کے حملوں میں 627 افراد شہید اور 4800 سے زائد زخمی؛ وزارت صحت کا بیان

صیہونی دہشتگردوں کے ایران پر حملے میں ہوئے جانی نقصان کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

سحرنیوز/ایران: ایران کی وزارت صحت کے شعبہ اطلاع رسانی کے سربراہ ڈاکٹر حسین کرمان پور کے مطابق بارہ روزہ جنگ کے دوران غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے باعث 5497 افراد شہید و زخمی ہوئے ہیں۔ اس تعداد میں اب تک 627 افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ چار ہزار سات سو چھیالیس زخمی ہیں۔ شہید ہونے والوں میں انچاس خواتین اور تیرہ بچے شامل ہیں، زخمی خواتین کی تعداد ایک سو پچاسی بتائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ میڈیکل اسٹاف کے پچیس افراد بھی صیہونی دہشتگردوں کے نشانے پر آئے جن میں پانچ شہید اور بیس زخمی ہوئے۔ ساتھ ہی نو ایمبولینسیں بھی صیہونی دہشتگردی کا نشانہ بنیں۔
صیہونی دہشتگردوں نے اپنے وحشیانہ اور بہیمانہ حملوں کے دوران سات اسپتالوں، چار میڈیکل کلینکس اور چھے ایمرجنسی سروس کے مراکز کو بھی نشانہ بنایا۔ اسی طرح صیہونیوں نے ایران کے قومی نشریاتی ادارے اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے مراکز پر بھی بمباری کی۔

ٹیگس