Jul ۰۱, ۲۰۲۵ ۱۶:۳۲ Asia/Tehran
  • ایران کے صدر  جمہوریہ آذربائیجان کا سرکاری دورہ کریں گے

ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان جمہوریہ آذربائیجان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

سحر نیوز/ ایران: آذری ذرائع نے بھی اعلان کیا ہے کہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان 3 جولائی کو جمہوریہ آذربائیجان کا سرکاری دورہ کریں گے۔اس دورے کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر پزشکیان جمہوریہ آذربائیجان کے شہر خانکندی میں منعقد ہونے والے اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے 17ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، جہاں خطے میں اقتصادی روابط اور تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علی اف نے حال ہی میں ایران کے صدر کو اس اہم اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی، جسے انہوں نے قبول کر لیا تھا۔

ٹیگس