Jul ۱۱, ۲۰۲۵ ۰۷:۰۰ Asia/Tehran
  • ایشین یوتھ گریکو رومن ریسلنگ میں ایرانی پہلوانوں کی شاندار کارکردگی

ایشین یوتھ گریکو رومن ریسلنگ کے پہلےدن ایران نے تین سونے کے اور دو کانسی کے تمغے حاصل کئے۔

سحرنیوز/ایران: کرغیزستان کے شہر بیشکک میں ایشین یوتھ گریکو رومن ریسلنگ کے پہلے دن، پانچ مختلف وزن کے مقابلے منعقد ہوئے۔ ان مقابلوں میں ایرانی پہلوانوں کی ٹیم نے سونے کے تین اور کانسی کے دو تمغے حاصل کئے۔ ایرانی پہلوان، پیام احمدی نے پچپن کلو وزن کے مقابلے میں، اہورا بویری نے ستتر کلووزن کے مقابلے میں اور ابوالفضل فتحی نے ایک سوتیس کلو وزن کے مقابلے میں سونے کے تمغے حاصل کئے اور محمد جواد ابوطالبی کو ترسٹھ کلووزن کے مقابلے میں اور حمید رضا کشتکار کو ستاسی کلو وزن کے مقابلے میں کانسی کے تمغے ملے۔ 

ٹیگس