فی الحال امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں؛ ایرانی وزارت خارجہ
Jul ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۴:۲۴ Asia/Tehran
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں امریکہ سے کسی بھی قسم کی بات چیت کا نہ کوئی ارادہ ہے اور نہ ہی ضرورت، تاہم قومی مفادات کے مطابق سفارتکاری کے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔
سحرنیوز/ایران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں امریکہ سے مذاکرات کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے اور ہم نے ہر معاملہ شفاف انداز میں پیش کیا ہے۔ انہوں نے سفارتکاری کو قومی مفاد کے تحفظ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمیں یہ یقین ہو کہ ایرانی قوم کے مفادات کے حصول میں سفارتکاری مفید ثابت ہوگی تو ہم کسی ہچکچاہٹ کے بغیر اس راستے کو اپنائیں گے۔