غزہ کی نسل کشی میں امریکہ اور بعض مغربی ممالک بھی شریک؛ ایرانی وزارت خارجہ
Jul ۲۸, ۲۰۲۵ ۱۰:۳۶ Asia/Tehran
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نےسوشل نیٹ ورک ایکس پرایک پیغام میں غزہ میں صیہونی حکومت کے جاری جرائم اور نسل کشی میں امریکہ اور بعض دیگر مغربی حکومتوں کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل نیٹ ورک ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ فلسطین میں نسل کشی اخلاق سے عاری امریکی/ مغربی سیاست دانوں اور فیصلہ سازوں کی رضامندی اور ادارہ جاتی تعاون سے ہو رہی ہے۔
اس طرح کی مغربی حکومتیں (صیہونی حکومت کے ظالمانہ جرائم کے خلاف اپنے عوام کے احتجاج کے باوجود) اپنا اخلاقی معیار کھو چکی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اسرائیل کی اس قدر مطیع ہو گئی ہیں جو اس کی صریح جارحیت کی حمایت اور نسل کشی کا جواز فراہم کر رہی ہیں۔