Jul ۲۸, ۲۰۲۵ ۱۳:۵۰ Asia/Tehran
  •  ایران و پاکستان کے وزرائے خارجہ کا غزہ کے بحران اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

ایران و پاکستان کے وزرائے خارجہ نے ٹیلیفونک گفتگو میں غزہ میں انسانی بحران، فلسطینیوں کے لیے انسانی امداد کی فوری ترسیل کی ضرورت اور دوطرفہ تعلقات سے متعلق تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

سحرنیوز/ایران:پاکستانی وزیر خارجہ نے فلسطینی عوام کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت اور انسانی امداد کی فوری اور بلا روک ٹوک فراہمی پر زور دیا۔

انہوں نے مسئلہ فلسطین کے حل سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس جو آج نیویارک میں منعقد ہوگي کے نتیجہ خیز ہونے کی امید کا اظہار کیا۔

سید عباس عراقچی اور اسحاق ڈار نے دوطرفہ تعلقات اور ایران کے اعلی سطحی وفد کے آئندہ دورہ پاکستان کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

ٹیگس