دو اگست بروز ہفتے کو ایرانی صدر پاکستان کا دورہ کریں گے
پاکستانی میڈیا ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صدر ایران ہفتے کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں ۔
سحرنیوز/ایران: صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد، ڈاکٹرمسعود پزشکیان کا یہ پہلا دور پاکستان ہے۔ پاکستانی ابلاغیاتی ذرائع کے مطابق با وثوق حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے پروٹوکول بالائے طاق رکھتے ہوئے، صدر ایران کا ایئرپورٹ پر استقبال کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستانی میڈیا ذرائع نے صدر ایران کے مجوزہ دورہ پاکستان کے بارے میں لکھا ہے کہ صدرمسعود پزشکیان، ایران کے خلاف حالیہ اسرائیلی جارحیت کے دوران، پاکستان کے حمایتی کردار کا شکریہ ادا کرنے کے لئے یہ دورہ کررہے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان اپنے دورہ پاکستان میں، اپنے ہم منصب آصف زرداری اور وزیر اعظم میاں نواز شریف اور دیگر رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے علاوہ، جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ بھی کریں گے جہاں وہ پاکستان آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کریں گے۔ صدر ایران کے اس دورے میں ایران اور پاکستان کے درمیان مفاہمت کی متعدد یاد داشتوں پر دستخط بھی کئے جائيں گے۔